کردستان کیخلاف آپریشن ،ترک فوج شمالی عراق میں داخل

انقرہ: کردستان میں ممکنہ فوجی آپریشن کے پیش نظر ترک فوجی دستے شمالی عراق میں داخل ہوگئے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق 12گاڑیوں اور 80اہلکاروں پر مشتمل ترک فوج کا پہلا دستہ شمالی عراق کے علاقے ادلب میں داخل ہوگیا ہے۔ یہ پیش رفت 25 ستمبر کو عراق کے نیم خودمختار علاقے کردستان کی آزادی سے متعلق منعقدہ ریفرنڈم کے ردعمل میں ہوئی ہے۔ سرحد پر مقیم باشندوں اور مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ انہوں نے ادلب کے مختلف علاقوں میں ترک فوج کو گشت کرتے دیکھا ہے جو کہ شمال کی جانب پیش قدمی کررہی ہیں۔
دوسری جانب ترک صدر رجب طیب اردگان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ان کی حکومت نے شمالی عراق سے متصل سرحد کو بتدریج بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد عراق کی وحدت کو برقرار رکھنے کے لیے بغداد حکومت سے تعاون کرنا ہے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *