ہوم / امریکہ / امریکی کانگریس میں بھارتی کاکس کے چئیرمین کا مودی کے استقبالیہ میں جانے سے انکار ، پاکستانی کاکس کی چئیرپرسن استقبال کرنے والوں میں شامل ، استقبالیہ سے ٹرمپ بھی خطاب کریں گے

امریکی کانگریس میں بھارتی کاکس کے چئیرمین کا مودی کے استقبالیہ میں جانے سے انکار ، پاکستانی کاکس کی چئیرپرسن استقبال کرنے والوں میں شامل ، استقبالیہ سے ٹرمپ بھی خطاب کریں گے

رپورٹ آفاق فاروقی

کیلی فورنیا … ڈیموریٹک کانگریس مین اور کانگریس میں ساؤتھ ایشیا امور کی ذیلی کمیٹی کے چئیرمین اور کانگریس میں انڈین کاکس کے چئیرمین بریڈ شرمن نے کہا ہے وہ ہیوسٹن میں بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کے استقبالی جلسے میں جہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی خطاب کریں گے ، بھارتی وزیراعظم کے ساتھ تصویر کھنچوانے ہرگز نہیں جائیں گے بریڈ شرمن نے ممتاز پاکستانی امریکن ڈیموکریٹ اور صدارتی امیدوار کاملا ہیرس کی انتخابی مہم کے نیشنل کو چئیرمین ڈاکٹر آصف محمود کی سربراہی میں ملنے والے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے نریندرا مودی اگر میز پر بیٹھ کر مقبوضہ کشمیر میں کی جانے والی بھارتی حکومت کی جانب سے کی جانے والی زیادتیوں ظلم و بربریت پر سنجیدگی سے گفتگو کرنے پر تیار ہوں تو بھارتی وزیر اعظم سے ملاقات کو اپنی خوش قسمتی سمجھیں گے ورنہ بھارتی وزیراعظم کے ساتھ تصویر انکے پاس پہلے سے موجود ہے ، کاملا ہیرس کی انتخابی مہم کے کو چئیرمین ڈاکٹر آصف محمود نے پاکستان پوسٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے بریڈ شرمن مقبوضہ وادی میں بھارتی بربریت اور مقبوضہ وادی میں آباد کشمیریوں کے مصائب و الام کو آج کی مہذب دنیا کے منہ پر ایک طمانچہ تصور کرتے ہیں اور کہتے ہیں بھارتی حکومت نے آج جب دنیا ایک گلوبل ولیج میں تبدیل ہوچکی ہے ایک جمہوری ملک میں ایک کروڑ انسانوں کے انسانی حقوق کی اتنی بڑی پامالی کا تصور بھی روح فرسا ہے ، بریڈ شرمن جو نہ صرف کانگریس میں انڈین کاکس کے چئیرمین ہیں بلکہ انکے حلقے انتخاب میں انڈین امریکن کمیونٹی ایک بڑا نمبر ووٹ کو بھی رکھتی ہے اور انڈین امریکن کمیونٹی فنانشلی بھی بریڈ شرمن کی بہت بڑے مدد گار ہے ، جبکہ دوسری طرف ، کانگریس میں پاکستانی کاکس کی چئیر ویمن اور شیلا جیکسن ہیوسٹن میں بھارتی وزیر اعظم کی آمد کے موقع پر تشکیل دی گئی استقبالی کمیٹی کی ممبر ہیں اور انہوں نے مودی کی ہیوسٹن آمد کے موقع پر پاکستانیوں کشمیریوں اور بھارتی سکھوں کی جانب سے کئیے جانے والے متوقع مظاہرے میں شرکت سے انکار کردیا ہے یہاں یہ امر دلچسپی سے ہرگز خالی نہیں کہ ہیوسٹن سے ڈیموکریٹ کانگریس ویمن شیلا جیکسن کے حلقہ انتخاب میں امریکن انڈین کا ووٹ برائے نام بھی نہیں تاہم ٹیکساس میں آباد انڈین امریکن کمیونٹی مالی طور پر انکی انتخابی مہم کی مد میں بہت بڑی مدد گار ہے ، پاکستانی سفارت کاروں کے مستند ذرائع نے انکشاف کیا ہے گزشتہ دنوں پاکستانی وزیر اعظم نے اپنے دورہ واشگٹن کے موقع پر کانگریس ویمن شیلا جیکسن سے چالیس منٹ ون ٹو ون ملاقات کی تھی اور کیپیٹل ہل پر پاکستانی کاکس کی تقریب کی روح رواں شیلا جیکسن تھیں جبکہ انڈین کاکس کے چئیرمین کانگریس مین بریڈ شرمن جنھوں نے کانگریس کی ذیلی کمیٹی برائے ساؤتھ ایشیا میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی پر بھارتی حکومت کے خلاف اجلاس بلانے کا اعلان کیا ہے پاکستانی کاکس کی تقریب میں موجود تھے تاہم پاکستانی وزیر اعظم نے انھیں یکسر نظر انداز کیا تھا

یہ بھی چیک کریں

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہونے کے قوی امکانات

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والا ٹیست …

وزیراعظم کی شاندار تقریرکے بعد طیب اردگان نے انکا بوسہ لے لیا، ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل

لاہور… وزیراعظم پاکستان عمران خان کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں کی …

پاکستان کرکٹ بورڈ میں کس کس کے پاس دوہری شہریت؟

حکومت میں دوہری شہریت کے معاملے پر ہونے والی تنقید کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ …

بھارت بحر ہند کو جوہری ہتھیاروں سے لیس کر رہا ہے: پاکستان

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کا کہنا ہے کہ بھارت بحر ہند کو جوہری ہتھیاروں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے