ہوم / ساؤتھ ایشیا / پاکستان / صوبائی وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری

صوبائی وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں مسلسل عدم حاضری پر خیبرپختونخوا کے وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔عدالت نے شوکت یوسفزئی کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا جب کہ تحریک انصاف کے 26 کارکنوں کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔معزز عدالت کو شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین، اسد عمر اور شفقت محمود کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی گئی تھی جسے عدالت نے منظور کرلیا ہے۔صدر عارف علوی اور وزیراعظم ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی بریت کی درخواستوں پر بھی آئندہ سماعت کے دوران بحث ہوگی۔عدالت نے پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت 28 مارچ تک ملتوی کردی ہے۔واضح رہے پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس نواز حکومت کی طرف سے دائر کیا گیا تھا جب  2014ء میں تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد میں 126 روز کا دھرنا دیا گیا جس میں اسے پاکستان عوامی تحریک کا ساتھ بھی حاصل تھا۔دونوں جماعت کے کارکنان نے اسلام آباد میں دھرنے کے دوران ہنگامہ آرائی کی اور پی ٹی وی اور پارلیمنٹ پر دھاوا بھی بولا۔ ریڈزون میں ہنگامہ آرائی پر مقدمہ درج کیا گیا جس میں موجودہ وزیراعظم عمران خان، نومنتخب صدر مملکت عارف علوی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور دیگر نامزد ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے