ہوم / دلچسپ و عجیب / ٹاس کے ذریعے رکنِ اسمبلی کا انتخاب

ٹاس کے ذریعے رکنِ اسمبلی کا انتخاب

ویلنگٹن: گزشتہ ماہ ایک چھوٹے سے ملک ’’نیئو‘‘ کے قصبے سے رُکنِ اسمبلی کا انتخاب کرنے کےلیے سکّہ اچھال کر ’’ٹاس‘‘ کا سہارا لیا گیا۔ یہ مجبوری اس لیے آن پڑی کیونکہ دونوں امیدواروں کو یکساں تعداد میں (26) ووٹ ملے تھے۔

اگر یہ خبر آپ کو عجیب لگ رہی ہے تو بتاتے چلیں کہ ’’نیئو‘‘ میں اس سے پہلے 2017 کے انتخابات میں بھی ٹھیک ایسا ہی ایک واقعہ ہوچکا ہے جب دو امیدواروں نے سب سے زیادہ یعنی 19، 19 ووٹ حاصل کیے تھے اور جیتنے والے کا فیصلہ ٹاس کی بنیاد پر کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ نیئو ایک چھوٹا سا لیکن خوب صورت ’’جزیرہ ملک‘‘ ہے جو بحرالکاہل میں نیوزی لینڈ سے کچھ دوری واقع ہے۔ اگرچہ یہ خود کو ایک آزاد اور خودمختار ملک قرار دیتا ہے لیکن ساتھ ہی ساتھ یہ نیوزی لینڈ سے ’’آزاد تعلق‘‘ کا دعویدار بھی ہے جس کے تحت اس کا دفاع اور اُمورِ خارجہ، دونوں کی ذمہ داری نیوزی لینڈ پر ہے۔

دوسری جانب نیئو کے شہریوں کو نیوزی لینڈ میں رہنے بسنے کےلیے بھی خصوصی مراعات حاصل ہیں۔ فی الحال اس جزیرہ ملک کی آبادی صرف 1700 نفوس کے لگ بھگ رہ گئی ہے کیونکہ اس کے 30 ہزار سے زائد لوگ نیوزی لینڈ میں جا کر مستقل آباد ہوگئے ہیں، جو اس کی آبادی کے 95 فیصد سے بھی زائد ہیں۔

اس سب کے باوجود، یہاں مکمل جمہوریت رائج ہے اور ہر تین سال بعد ’’پارلیمنٹ‘‘ کے انتخابات ہوتے ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہونے کے قوی امکانات

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والا ٹیست …

وزیراعظم کی شاندار تقریرکے بعد طیب اردگان نے انکا بوسہ لے لیا، ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل

لاہور… وزیراعظم پاکستان عمران خان کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں کی …

امریکی کانگریس میں بھارتی کاکس کے چئیرمین کا مودی کے استقبالیہ میں جانے سے انکار ، پاکستانی کاکس کی چئیرپرسن استقبال کرنے والوں میں شامل ، استقبالیہ سے ٹرمپ بھی خطاب کریں گے

رپورٹ آفاق فاروقی کیلی فورنیا … ڈیموریٹک کانگریس مین اور کانگریس میں ساؤتھ ایشیا امور …

ہونڈا نے اپنی مختلف گاڑیوں کی قیمتوں میں ایک لاکھ روپے تک کا اضافہ کر دیا

ملک بھر میں کمزور ہوتے روپے کی قدر کو جواز بناتے ہوئے ہونڈا نے گاڑیوں …

پاکستان میں کورونا کے حوالے سے غیر سنجیدہ رویہ باعث تشویش، تحقیق

آغا خان یونیورسٹی اور چائنیز یونیورسٹی آف ہانگ کانگ کی ایک مشترکہ تحقیق کے مطابق …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے