ہوم / انٹرٹینمنٹ / سارہ کو پانے کیلئے سیف کی شرط پوری کررہا ہوں:کارتک

سارہ کو پانے کیلئے سیف کی شرط پوری کررہا ہوں:کارتک

ممبئی : بالی ووڈ کے ابھرتے ہوئے سٹار کارتک آریان کا کہنا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ پیسے کمارہے ہیں تاکہ سارہ علی خان کو ڈیٹ پر لے جا سکیں۔ بالی ووڈ کے نوجوان اداکار کارتک آریان کا شمار بھی ان اداکاروں میں ہوتا ہے جو مختصر عرصے میں ہی شہرت کی بلندیوں پر پہنچے ۔ کرن جوہر کے پروگرام ’کافی ود کرن‘ میں کارتک آریان اپنی نئی فلم ’لکا چھپی‘ کی تشہیر کیلئے پہنچے۔ کارتک سے جب پوچھا گیا کیا وہ سارہ علی خان میں دلچسپی رکھتے ہیں تو انہوں نے جواب دیا بالکل وہ تو سارہ کو ڈیٹ پر لے جانے کیلئے زیادہ سے زیادہ پیسے کما کر سیف علی خان کی شرط پوری کرنے کی بھی کوشش کر رہے ہیں۔ کارتک سے جب پوچھا گیا کہ سارہ علی خان اور جھانوی کپور میں کس کا مستقبل زیادہ روشن ہے تو کارتک نے سارہ علی خان کا نام لیتے ہوئے کہا کہ ان کا ڈریسنگ کا انداز اور بات کرنے کا انداز سب ہی بہت اچھا ہے جب کہ وہ بہتر اداکارہ بھی ہیں۔

Check Also

تنوشری دتاکو ’’می ٹو ‘‘پر سکول میں خطاب کرنے کی دعوت

بالی ووڈ میں جنسی ہراسانی کے خلاف’’می ٹو‘‘ مہم کا آغاز کرنے والی اداکارہ تنوشری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے