ہوم / ساؤتھ ایشیا / پاکستان / بنک افسر بن کر فراڈ پر مبنی کالز کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

بنک افسر بن کر فراڈ پر مبنی کالز کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

کراچی: سٹیٹ بینک نے افسر بن کر جعلی کالز کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق جعلی کالز کے ذریعے اب تک کئی صارفین سے ذاتی معلومات لے کر ان کے اکاونٹس سے رقومات نکلوائی جاچکی ہیں، اور ان جعلی افسران کے تعداد میں روز بروز اضافے کے پیش نظر اب ایک بڑے کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، ملک بھر میں شہریوں کو جعلی کالز کرکے ان کی معلومات جمع کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کے لیے سٹیٹ بنک نے اہم اقدام اٹھا لیا ہے۔
سٹیٹ بنک نے شہریوں کو جعلی کالز کرکے ڈیٹاحاصل کرنے والے کالرز کے نمبرز ایف ائی اے کو دینے کا فیصلہ کیا ہے اور کہا ہے کہ شہری کسی کو بھی فون پر اپنا ذاتی ڈیٹا نہ دیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مختلف اداروں کے نام استعمال کرکے شہریوں سے ان کی ذاتی معلومات حاصل کرنے والوں کے نمبرز ایف ائی اے کو فراہم کردئیے گئے ہیں اور بہت جلد ان افراد کے خلاف کریک ڈاؤن بھی شروع کردیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے