ہوم / ساؤتھ ایشیا / پاکستان / کراچی: روئی کے گودام میں13 گھنٹے بعد بھی آگ بجھانے میںمشکلات

کراچی: روئی کے گودام میں13 گھنٹے بعد بھی آگ بجھانے میںمشکلات

کراچی: روئی کے گودام میں لگی آگ بجھانے میں 13گھنٹے بعد بھی مشکلات کاسامنا ہے۔یہ آگ انڈسٹری ایریامیںلگی۔ گزشتہ شب پونے نو بجے روئی کے گودام میں لگنے والی آگ نے تباہی مچاہی۔ا س بارے میں فائر بریگیڈ کے چیف آفیسر کاکہنا ہے کہ بارہ گاڑیاں آگ بجھانے کی کوشش میںسرگرداں رہیں۔تاہم آگ لگنے کی وجہ جاننے کی کوشش کی جارہی ہے۔کراچی کے علاقے سائٹ میں واقع روئی کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے آتشزدگی کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔آگ سے متاثر گودام کی چھت کا ایک حصہ گرگیا جب کہ چیف فائر آفیسر کا کہنا ہے کہ گودام میں لگنے والی آگ تیسرے درجے کی ہے جہاں روئی کی گانٹھیں موجود ہیں۔چیف فائر آفیسر کے مطابق گودام میں گنجائش سے زیادہ مال بھرا گیا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے