ہوم / دلچسپ و عجیب / زمین کی گرمی کا سبب بننے سے پہلے انسان سردی میں اضافے کا سبب بھی بن چکے ہیں

زمین کی گرمی کا سبب بننے سے پہلے انسان سردی میں اضافے کا سبب بھی بن چکے ہیں

کرسٹوفر کولمبس کی 1492 میں بہاماس آمد پر تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ زمین کی گرمی کا سبب بننے سے پہلے انسان سردی میں اضافے کا سبب بھی بن چکے ہیں

محققین کا ماننا ہے کہ 1400ء سے 1900ء کے درمیان امریکہ میں آبادکاری کے بعد بڑی تعداد میں ہونے والی اموات کی وجہ بھی یہ چھوٹا برفانی دور تھا. جب یورپی آبادکار امریکہ آئے تو وہ اپنے ساتھ موت اور جمود لائے. ایک تحقیق کے مطابق ان کی یہاں آمد اس قدر تباہ کن تھی کہ پوری دنیا میں ٹھنڈ میں اضافے کا سبب بنی. کوارٹرنری سائنس ریویوز نامی جریدے کے مارچ کے شمارے میں اس تحقیق کی اشاعت متوقع ہے جو دنیا میں رونما ہونے والے حالات و واقعات کا جائزہ لیتے ہوئے یہ ثابت کرنے کی کوشش کرتی ہے کہ انسان کی سرگرمیاں، صنعتی انقلاب اور گلوبل وارمنگ سے بھی پہلے سے آب و ہوا پر اثرانداز ہوتی آ رہی تھیں.
مصنف اس نتیجے پر پہنچا کہ امریکہ کی 90فیصد آبادی یعنی تقریباً 55 ملین مقامی لوگ جنگوں اور بیماریوں کا شکار ہوئے. اس کے بعد یہاں اگنے والی نئی فصلیں حرارت جذب کرنے والی کاربن ڈائی آکسائیڈ کی فضا سے زمین میں منتقلی کا سبب بنیں جس کی وجہ سے سائنسدانوں کے مطابق چھوٹے برفانی دور کا آغاز ہوا.
اس تحقیق کے مرکزی مصنف اور یونیورسٹی کالج لندن میں پی ایچ ڈی جیوگرافی کے امیدوار الیگزینڈر کوچ کا کہنا ہے کہ "یہ زمین کے نظام میں ایک بہت بڑی تبدیلی تھی.”
اس تحقیق کی جڑ کوچ کا تین سال قبل جیولوجیکل سائنس میں انسانی برتری کے دور اینتھروپوسین کے آغاز کے متعلق بحث میں حصہ لینے کا فیصلہ تھا.
کوچ گریجویشن کا آغاز کر رہے تھے جس وقت ان کا پالا ایسی تحقیق سے پڑا جو صدیوں پہلےفضائی کاربن ڈائی آکسائیڈ کے زمینی کاربن ڈائی آکسائیڈ کی صورت میں تحلیل ہونے کا امکان ظاہر کر رہی تھی. اگر آبادکاری اس کی وجہ بنی تھی جیسا کہ دوسرے سائنسدانوں کا ماننا ہے، تو یہ دور اینتھروپوسین کے آغاز کا بہترین دور ہو سکتا ہے.
کوچ کا کہنا ہے کہ” میں نے سوچا کہ یہ موضوع تحقیق کے لیے بہت دلچسپ دکھائی دیتا ہے اور یہ سائنس کے مختلف شعبوں سے منسوب ہے. “
آخر میں، کوچ اور ان کے ساتھیوں نے تعلیم کے مختلف شعبوں سے آبادی، زمینی استعمال، شرح اموات اور پودوں اور درختوں کا کاربن ڈائی آکسائیڈ کو جزب کرنے کی صلاحیت کا مطالعہ کر کے اس حوالے سے حقائق پر مبنی محتاط اندازہ لگایا ہے.

Check Also

” پیٹ ہے یا کباڑخانہ” 54 سالہ شخص کے پیٹ سے 2 کلوگرام وزنی پتھر اور سکے برآمد

جنوبی کوریا: ڈاکٹروں نے ایک مریض کے معدے سے 2 کلوگرام وزنی پتھر، سکے اور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے