ہوم / ساؤتھ ایشیا / بھارت / کیا دھونی ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرمنٹ لینے والے ہیں۔۔۔۔؟

کیا دھونی ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرمنٹ لینے والے ہیں۔۔۔۔؟

نئی دہلی: بھارتی کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر  سری کانتھ پرساد کا کہنا ہے کہ مہندرا سنگھ دھونی ورلڈکپ کے بعد ریٹائرمنٹ لے لیں گے۔ ان کی فارم کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دھونی کے بلے سے نکلنے والے رنز میچز کی تعداد کے ساتھ ساتھ بڑھتے چلے جائیں گے اور اس میں مزید بہتری لانے کے لیے ان کے پاس آئی پی ایل کے صورت میں بہترین موقع ہے۔ورلڈکپ میں دھونی کا کردار کوئی خفیہ راز نہیں ہے اور ان کی اہمیت کے بارے میں ہیڈ کوچ، کیپٹن اور تمام کھلاڑیوں نے اظہار خیال کیا ہے.  اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ 2019ء کا ورلڈ کپ بھارت کی طرف سے دھونی کے لیے ان کے کرکٹ کے سفر کی انتہا ثابت ہو سکتاہے کیونکہ متوقع ہے کہ دھونی اس کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیں گے. تاہم سری کانت نے اس   بات کے زیر بحث ہونے کی تردید کی ہے. ان کا ای ایس پی این کرک انفو سے بات کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ ہم نے اس معاملے کا تذکرہ ہر گز نہیں چھیڑا کیونکہ ہم ورلڈ کپ جیسے اہم مقابلے کو نظرانداز کرکے اپنی قوتیں ان چیزوں پر ضائع نہیں کرنا چاہتے.اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ”دھونی ورلڈ کپ سے پہلے 14 سے 16 میچوں میں حصہ لیں گے اور وہ تمام میچ سنسنی خیز ہوں گے لہٰذا ان کے پاس اپنی فارم بہتر کرنے کا بہترین موقع ہوگا. مجھے بہت خوشی ہے کہ دھونی نے نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف اچھا پرفارم کیا.“

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے