ہوم / ساؤتھ ایشیا / پاکستان / حسن و حسین نواز اور اسحاق ڈار کی واپسی کے لیے انٹرپول سے رابطے کا فیصلہ

حسن و حسین نواز اور اسحاق ڈار کی واپسی کے لیے انٹرپول سے رابطے کا فیصلہ

لاہور: نیب نے نواز و شہباز شریف کے بچوں، اسحاق ڈار اور دیگر اشتہاری قرار دیئے گئے ملزمان کو وطن واپس لانے کے لیے انٹرپول سے ایک مرتبہ پھر رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے نیب کی تمام بیوروز کو اشتہاری قرار دیئے گئے ملزمان کو وطن واپس لانے کے لیے مؤثر رابطوں اور اقدامات کی ہدایات جاری کررکھی ہیں، جن کی روشنی میں نیب بیوروز نے مفرور ملزمان کی واپسی کےلیے اقدامات شروع کردئیے ہیں۔
نیب نے بیرون ملک فرار ہونے والے افراد کو واپس لانے کے لیے ایک بار پھر انٹرپول سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس سلسلے میں نیب آئندہ چند روز میں وازرت داخلہ کے ذریعے انٹرپول سے باقاعدہ رابطہ کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے