ہوم / ساؤتھ ایشیا / پاکستان / پاکستان سٹیزن پورٹل ایپلی کیشن کی عالمی مقابلے میں دوسری پوزیشن

پاکستان سٹیزن پورٹل ایپلی کیشن کی عالمی مقابلے میں دوسری پوزیشن

دبئی : پاکستان سٹیزن پورٹل ایپلی کیشن نے حکومتوں کی عالمی کانفرنس میں دوسری پوزیشن کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔
مذکورہ کانفرنس میں 87 ممالک سے 4 ہزار 646 ایپلی کیشن مقابلے کے لیے بھیجی گئیں ،فائنل مقابلے کے لیے 21 اپلیکیشنز کو 7 مختلف کٹیگریز میں منتخب کیاگیا، ہر کیٹیگری میں تین تین اپلیکیشنز کے مابین مقابلہ ہوا۔
پاکستان سیٹیزن پورٹل کا انتخاب سرکاری امور و عوامی فلاح و بہبود کے لیے بنائے گئے اپلیکیشنز میں ہوا، گزشتہ سال عالمی مقابلے کا فاتح بھارت تھا،پاکستان سٹیزن پورٹل اپلیکیشن کو لانچ ہوئے ابھی 100 دن ہی گزرے ہیں اور اسے ابتدا ہی میں عالمی اعزاز حاصل ہونا یقیناً فخر کی بات ہے، پاکستان سٹیزن پورٹل آئی ٹی کے شعبے میں دنیا بھر میں گفتگو کا نیا موضوع بن گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے