ہوم / پاکستان / کراچی: سی ویو کے ساحل پر مردہ مچھلیوں کی بھرمار

کراچی: سی ویو کے ساحل پر مردہ مچھلیوں کی بھرمار

کراچی میں سی ویو کے ساحل پر مردہ حالت میں ایک بار پھر مچھلیاں آگئیں۔

سی ویو کے ساحل پر مردہ حالت میں ایک بار پھر کئی مچھلیاں آگئی ہیں اور ساحل پر جگہ جگہ مردہ حالت میں مچھلیاں پڑی ہیں۔

ڈبلیو ڈبلیو ایف حکام کے مطابق سمندر میں بارش کے پانی کے ساتھ ندی نالوں کا آلودہ پانی آتا ہے جس میں آکسیجن نہیں ہوتی بلکہ ہائیڈروجن سلفائیڈ کی مقدار زائد ہوتی ہے اور جو مچھلیاں اس پانی کی لپیٹ میں آتی ہیں وہ مرجاتی ہیں۔

حکام نے بتایا کہ سی ویو کے ساحل پر آنے والی مچھلیاں ساڈین ہیں، اس سے قبل 7 جولائی کو بھی کلفٹن کے ساحل پر مولیٹ نامی مچھلیاں مردہ حالت میں آئی تھیں اور یہ مچھلیاں زیادہ تر ساحل کے قریب پائی جاتی ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

کراچی: ایدھی کا ہیلپ لائن نمبر خراب، ایمبولینس سروس معطل

کراچی: ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق حالیہ بارش کے باعث ایدھی فاؤنڈیشن کا ہیلپ لائن …

ڈوبتے کراچی پر پی ٹی آئی رہنماؤں کی سندھ حکومت پر شدید تنقید

بارش میں ڈوبتے کراچی کو دیکھ کر پی ٹی آئی قیادت نے حکومت سندھ کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے