ملک بھر میں کمزور ہوتے روپے کی قدر کو جواز بناتے ہوئے ہونڈا نے گاڑیوں کی قیمتیوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا، سب سے زیادہ اضافہ ٹربو آر ایس اور ٹربو اوریل گاڑیوں میں کیا گیا ہے۔
ہونڈا کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ٹربو آر ایس کی قیمتوں میں ایک لاکھ روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ٹربو آر ایس کی نئی قیمت 45 لاکھ 99 ہزار سے بڑھ کر 46 لاکھ 99 ہزار روپے ہو گئی ہے۔ ٹربو اوریل کی قیمتوں میں بھی ایک لاکھ روپے کا بڑا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ٹربو اوریل کی نئی قیمت 43 لاکھ 49 ہزار روپے سے بڑھ کر 44لاکھ 49 ہزار روپے ہو گئی ہے۔
ہونڈا کے ماڈل 1.8 ایل وی ٹی ایس آر سی وی ٹی کی قیمت میں 80 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس گاڑی کی نئی قیمت 38 لاکھ 99 ہزار روپے سے بڑھ کر 39 لاکھ 99 ہزار روپے ہو گئی ہے۔
ہونڈا کے ماڈل 1.8 ایل وی ٹی آئی سی وی ٹی کی قیمت میں بھی 80 ہزار روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے بعد اس گاڑی کی نئی قیمت 36 لاکھ 49 ہزار سے بڑھ کر 37 لاکھ 29 ہزار روپے ہو گئی ہے۔