ہوم / پاکستان / کراچی: ایدھی کا ہیلپ لائن نمبر خراب، ایمبولینس سروس معطل

کراچی: ایدھی کا ہیلپ لائن نمبر خراب، ایمبولینس سروس معطل

کراچی: ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق حالیہ بارش کے باعث ایدھی فاؤنڈیشن کا ہیلپ لائن نمبر خراب ہو گیا۔

ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ ایدھی ایمبولینس سروس 115 اور انفارمیشن بیورو کے دیگر تمام فون نمبرز بند ہیں۔

 ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق فون نمبرز بند ہونے سے شہر میں ایمبولینس سروس معطل ہو چکی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی میں موسلادھار بارش کے بعد شاہراہوں پر پانی جمع ہو گیا تھا اور گاڑیاں بند ہونے سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا،گلستان جوہر بلاک 12 میں پانی جمع ہونے سے کھڑی گاڑیاں ڈوب گئیں تھیں جب کہ اسکیم 33 میں واقع رہائشی سوسائٹی میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا تھا۔

یونیورسٹی روڈ اور ماڈل کالونی کی سڑکوں پر بھی پانی جمع ہوگیا تھا اور نالوں کی صفائی نہ ہونے سے کئی علاقوں میں گندا پانی سڑکوں پر آگیا تھا۔

یہ بھی چیک کریں

ڈوبتے کراچی پر پی ٹی آئی رہنماؤں کی سندھ حکومت پر شدید تنقید

بارش میں ڈوبتے کراچی کو دیکھ کر پی ٹی آئی قیادت نے حکومت سندھ کو …

کے الیکٹرک نے فرنس آئل ذخیرہ نہ کر کے لائسنس کی خلاف ورزی کی: نیپرا

نیپرا نے کراچی میں لوڈشیڈنگ پر کے الیکٹرک کو جاری شوکاز کی تفصیلات جاری کر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے