ہوم / پاکستان / ڈوبتے کراچی پر پی ٹی آئی رہنماؤں کی سندھ حکومت پر شدید تنقید

ڈوبتے کراچی پر پی ٹی آئی رہنماؤں کی سندھ حکومت پر شدید تنقید

بارش میں ڈوبتے کراچی کو دیکھ کر پی ٹی آئی قیادت نے حکومت سندھ کو آڑے ہاتھوں لیا اور  وفاقی وزرا نے سوشل میڈیا پر بیانات کی بھر مار کر دی۔

 وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ کراچی ڈوبا ہوا ہے اور نیرو اپنی سالگرہ منا رہا ہے، پیپلز پارٹی تیسری بار اقتدار میں لانے والے ووٹرز سے انتقام لے رہی ہے۔

وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ 12 سال سے زائد عرصے سے اقتدار میں رہنے والی پیپلز پارٹی کراچی کے برساتی نالوں اور گٹر کی صفائی کا انتظام بھی نہیں کر سکی۔

بلاول پر تنقید کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ  سیاستدان ہونے کا ڈھونگ رچانے والا ایک بگڑا لاڈلا ٹی وی پر بیٹھ کر ہر کسی کو ہر برائی کا ذمہ دار ٹھہراتا ہے، یہ مجرمانہ غفلت کی انتہا ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل کا کہنا تھا کہ کراچی کے شہریوں کو  اپنے پیاروں کی لاشیں نکالتے دیکھ کر دل غمگین ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا تاہم شاہراہوں پر پانی جمع ہو نے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،  بارش کے باعث کرنٹ لگنے سمیت مختلف واقعات میں 5 افراد بھی جاں بحق ہوئے۔

یہ بھی چیک کریں

کراچی: ایدھی کا ہیلپ لائن نمبر خراب، ایمبولینس سروس معطل

کراچی: ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق حالیہ بارش کے باعث ایدھی فاؤنڈیشن کا ہیلپ لائن …

کے الیکٹرک نے فرنس آئل ذخیرہ نہ کر کے لائسنس کی خلاف ورزی کی: نیپرا

نیپرا نے کراچی میں لوڈشیڈنگ پر کے الیکٹرک کو جاری شوکاز کی تفصیلات جاری کر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے