ہوم / پاکستان / سچل میں دستی بم حملہ، رینجرز کا ریٹائرڈ ملازم جاں بحق

سچل میں دستی بم حملہ، رینجرز کا ریٹائرڈ ملازم جاں بحق

کراچی کے علاقے سچل میں دہشتگردوں نے ایک دکان پر دستی بم حملہ کردیا جس کے نتیجے میں دکان کا مالک جاں بحق ہوگیا۔

سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ( ایس ایس پی) ضلع شرقی کے مطابق سچل بلاول گوٹھ میں دکان پر دستی بم حملہ کیا گیا ہے ۔

ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق حملہ آورموٹرسائیکل پرسوارتھےاور حملے میں جاں بحق شخص رینجرزکا ریٹائرڈ ملازم تھا۔

خیال رہے کہ جون کے مہینے میں بھی کراچی، لاڑکانہ اور گھوٹکی میں مختلف اوقات میں رینجرز پر حملے کیے گئے تھے جن میں روسی ساختہ دستی بم استعمال ہوئے تھے۔

سیکیورٹی اور تفتیشی حکام کے مطابق کراچی میں رینجرز پر حملے کے لیے روسی ساختہ ہینڈ گرینیڈ استعمال کیا گیا اور موقع سے اداروں کو روسی ساختہ گرینیڈ کی پلیٹ ملی تھی۔

لاڑکانہ میں بھی حملے میں گرینیڈ استعمال کیا گیا جب کہ گھوٹکی میں بھی رینجرز حکام کی گاڑی کے قریب دھماکے میں آئی ای ڈی استعمال نہیں کی گئی اور ایسا لگتا ہے کہ گھوٹکی میں بھی حملے میں ہینڈ گرینیڈ ہی استعمال کیا گیا۔

حکام کا بتانا ہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے ہینڈ گرینیڈز کے استعمال کی خاص وجہ ہوسکتی ہے، ہینڈ گرینیڈ کی پن نکال کر پھینکنے اور فرار کی کوشش میں 8 سے 10 سیکنڈز لگتے ہیں، یہ پھیکنے کے بعد فوری طور پر نہیں پھٹتا جس سے توجہ اس جانب نہیں جاتی، یہ اتنا وقت ہوتا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بھاگ نکلنے کا موقع مل جاتا ہے۔

جن ہینڈ گرینیڈز سے حملے کیے گئے اسی طرز کے ہینڈ گرینیڈز حساس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے برآمد کیے تھے، یہ ہینڈ گرینیڈز بھارتی خفیہ ایجنسی ‘را’ کے سلیپر سیلز سے برآمد کیے گئے تھے۔

یہ بھی چیک کریں

کراچی: ایدھی کا ہیلپ لائن نمبر خراب، ایمبولینس سروس معطل

کراچی: ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق حالیہ بارش کے باعث ایدھی فاؤنڈیشن کا ہیلپ لائن …

ڈوبتے کراچی پر پی ٹی آئی رہنماؤں کی سندھ حکومت پر شدید تنقید

بارش میں ڈوبتے کراچی کو دیکھ کر پی ٹی آئی قیادت نے حکومت سندھ کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے