ہوم / پاکستان / شیخ رشید نے ریلوے ملازمین کی ایک دن کی تنخواہ کورونا ریلیف فنڈ میں جمع کروادی

شیخ رشید نے ریلوے ملازمین کی ایک دن کی تنخواہ کورونا ریلیف فنڈ میں جمع کروادی

لاہور: وزیراعظم عمران خان کو وزیرِ ریلوے شیخ رشید نے ریلوے ملازمین کی جانب سے ایک دن کی تنخواہ 5 کروڑ 1 لاکھ 85 ہزار کا چیک کرونا ریلیف فنڈ کےلئے دیا ہے۔

وزیراعظم کے کورونا ریلیف فنڈ میں وزیرریلوے شیخ رشید نے ملازمین کے ایک دن کی تنخواہ جمع کروادی۔ وفاقی وزیر نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرکے انہیں ریلوے ملازمین و افسران کی جانب سے ایک دن کی تنخواہ 5 کروڑ 1 لاکھ 85 ہزار روپے کا چیک دیا۔

وزیرِ ریلوے وزیر اعظم کو بتایا کہ ریلوے کی جانب سے چمن کے لئے 30 کوچز پر مشتمل ایک ٹرین بھجوا دی گئی ہے جس میں 500 افراد کے آئسولیشن کے لئے انتظام ہے اسی طرح ریلوے تفتان کے لئے بھی 500 افراد کے لئے ٹرین بھیجنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس مقصد کے لئے میڈیکل کوچز کو خصوصی طور پر تیار کیا گیا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

ای سی سی نے مزدور ریلیف پیکج کے طریقہ کار کی منظوری دیدی

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مزدور ریلیف پیکج کے طریقہ کار کی منظوری دیدی۔ مشیر خزانہ …

6 ہزار ارب کی کرپشن پر وزیر ہو یا پیر فقیر سب رگڑے جائیں گے، شیخ رشید

لاہور: وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ 6 ہزار ارب کی کرپشن پر وزیر ہو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے