ہوم / پاکستان / لاہور میں موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی ڈائیریا تیزی سے پھیلنے لگا

لاہور میں موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی ڈائیریا تیزی سے پھیلنے لگا

لاہورمیں موسم کی تبدیلی کےساتھ ہی ڈائیریا (اسہال) تیزی سے پھیلنے لگا ہے اور سرکاری اسپتالوں میں ڈائیریا کے ایک ہزار مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق ڈائیریا کے مریضوں میں بچوں کی تعداد زیادہ ہے اور  اب تک ڈائیریا کے مرض میں مبتلا 600  بچے مختلف اسپتالوں میں لائےگئے ہیں۔

انچارج چلڈرن اسپتال ڈاکٹر ناصر راناکے مطابق صرف چلڈرن اسپتال کی ایمرجنسی میں ڈائیریا میں مبتلا 400 بچے لائے گئے ہیں۔

 ڈاکٹر ناصر رانا کا کہنا ہے کہ ڈائیریا سے بچنے کے لیے بچوں کی صفائی کاخاص خیال رکھیں، پینے کے لیے ابلا ہوا پانی استعمال کریں اور روزانہ تازہ کھانا کھائیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ اگر کسی کا پیٹ خراب ہے تو فوری طور پر او آر ایس کا استعمال کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے