ہوم / ساؤتھ ایشیا / پاکستان / پی پی رہنما ارباب اورعاصمہ عالمگیر پردوبارہ فرد جرم

پی پی رہنما ارباب اورعاصمہ عالمگیر پردوبارہ فرد جرم

پشاور:پی پی رہنما ارباب اورعاصمہ عالمگیر پردوبارہ فرد جرم لگادی گئی۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے پیپلز پارٹی کے رہنما ارباب عالمگیر اور ان کی اہلیہ عاصمہ عالمگیر پر ذرائع آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں دوبارہ فرد جرم عائد کردی۔ وہ احتساب عدالت کے سامنے پیش ہوئے تھے۔پشاور کی احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے کیس کی سماعت کی تو ارباب عالمگیر اور اہلیہ عاصمہ عالمگیر عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد دونوں ملزمان پر دوبارہ فرد جرم عائد کرتے ہوئے نئی فرد جرم میں سے بیرون ملک اثاثوں سے متعلق ذکر نکال دیا۔اس سے قبل ریفرنس میں ارباب عالمگیر اور عاصمہ عالمگیر پر بیرون ملک اثاثوں کے نکات بھی شامل کیے گئے تھے۔عدالت نے کیس کے تین گواہان شیر دل، کلیم شہزاد اور ڈاکٹر ریحان کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے