ہوم / ساؤتھ ایشیا / پاکستان / سعودی پرنس10ارب ڈالر سے زائد کے معاہدے کریں گے

سعودی پرنس10ارب ڈالر سے زائد کے معاہدے کریں گے

اسلام آباد: سعودی پرنس سعودی پرنس10ارب ڈالر سے زائد کے معاہدے کریںگے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی پرنس10ارب ڈالر سے زائد کے معاہدے کریںگے۔سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے موقع پر پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان 10 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی تین مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط متوقع ہیں۔بورڈ آف انویسٹمنٹ کے چیئرمین ہارون شریف کے مطابق دونوں حکومتوں کے درمیان تین بڑی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے اور ان کی مالیت 10ارب ڈالر سے زائد ہو گی۔انہوں نے کہا کہ آئل ریفائننگ، لیکویفائیڈ نیچرل گیس(ایل این جی) اور معدنی ترقی کے شعبوں میں تین مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔ سعودی عرب گوادر میں 8ارب ڈالر کی لاگت سے ریفائنری تعمیر کرے گا جو غیرملکی سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ ساحلی شہر کے مقامی افراد کو نوکریوں کے مواقع بھی فراہم کرے گی۔ اگر وہ آئل ریفائنری کے ساتھ پیٹروکیمیکل کمپلیکس بھی تعمیر کرتے ہیں تو اس کے لیے الگ سے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری درکار ہو گی۔گوادر میں سعودی سرمایہ کاری پر چین کے ردعمل کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی جانب آئل ریفائرنگ کی تعمیر پر چین کو کوئی اعتراض نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے