ہوم / دلچسپ و عجیب / "دی ان وائنڈنگ آف دی میریکل” زندگی، موت اور ان کے بعد آنے والی تمام چیزوں سے بھرپور آپ بیتی

"دی ان وائنڈنگ آف دی میریکل” زندگی، موت اور ان کے بعد آنے والی تمام چیزوں سے بھرپور آپ بیتی

مصنفہ : جُولی یِپ ولیمز

ایک فصیح، احساسات اور خوش کن مزاح سے بھرپور نئی کتاب "دی ان وائنڈنگ آف دی میریکل” کی مصنفہ جُولی یپ ویلیمز مارچ 2018 ء میں بڑی آنت کے سرطان کی وجہ سے کتاب کے آنے سے پہلے ہی 42 سال کی عمر میں اپنی دو بیٹیوں اور خاوند کو آبدیدہ چھوڑ کر اس دنیا سے رخصت ہو گئیں. اس طرح وہ ایسے مرحوم مصنفین کی صف میں شامل ہو گئی ہیں جو مرنے سے قبل اپنی پہلی کتاب کی صورت میں موت کو قلمبند کر گئے جن میں پاؤل کلانیتھی اور نینا رگز بھی شامل ہیں. شاید ہمارے ذہن میں خیال آئے کہ یہ کتابیں زیادہ تر مصنفین نے اپنی زات کے لیے لکھیں تاکہ وہ موت کی خوفناک تشخیص اور غیر یقینی مستقبل سے آشنا ہو سکیں؛ یا اپنے خاندانوں کے لیے وراثت میں چھوڑ گئے تاکہ وہ انہیں بہتر طور پر جان سکیں اور ان کے جانے کے بعد انہیں یاد رکھ سکیں.
ان کتابوں کا مقصد محض اشاعت ہی نہیں تھا بلکہ یہ ہم موت سے اجنبی لوگوں کے لیے بھی لکھی گئیں. وقت کی آسائش کے ساتھ ساتھ ہمیں اپنے بظاہر محفوظ دکھنے والے مقام سے زندگی کو قریب سے دیکھنے کی نعمت حاصل ہے جو کہ ایک مسلسل بدلتا رہنے والا تجربہ ہے. ہم کتاب کو نیچے رکھ کر ٹویٹر پر بد دماغی سے وقت ضائع کر سکتے ہیں، اپنے خوابوں کو کسی اور سال تک ملتوی کر سکتے ہیں یا کسی شگاف کو بعد میں ٹھیک کرنے کا سوچ سکتے ہیں کیونکہ ہمارے راستے جدا ہیں.
حالانکہ یہ سب حقیقت نہیں ہے. زندگی کے ختم ہونے کے 100 فیصد امکانات ہیں؛ ہم میں سے ہر کوئی مر جائے گا اور زیادہ تر کو یہ بھی نہیں معلوم کہ ایسا کب ہو جائے. اسی لیے، یِپی ولیمز ہمیں بتاتی ہیں کہ وہ ہماری سہولت کے لیے ایک نصیحت چھوڑ کر گئی ہیں، "جب تک زندہ ہو، زندگی جیو دوستو!”

Check Also

” پیٹ ہے یا کباڑخانہ” 54 سالہ شخص کے پیٹ سے 2 کلوگرام وزنی پتھر اور سکے برآمد

جنوبی کوریا: ڈاکٹروں نے ایک مریض کے معدے سے 2 کلوگرام وزنی پتھر، سکے اور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے