ہوم / کھیل / محمد عامر کا دوسرا کورونا ٹیسٹ بھی منفی آگیا، جلد انگلینڈ روانہ ہوں گے

محمد عامر کا دوسرا کورونا ٹیسٹ بھی منفی آگیا، جلد انگلینڈ روانہ ہوں گے

فاسٹ بولر محمد عامر کی انگلینڈ جاکر قومی اسکواڈ کو جوائن کرنے کی راہ مزید ہموار ہو گئی ہے۔

محمد عامر کے پیر اور بدھ کو ٹیسٹ ہوئے اور ان کا دوسرا کووڈ 19 ٹیسٹ بھی منفی آیا ہے جس کی تصدیق پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی کردی ہے۔

دوسری جانب محمد عامر کے ہمراہ مساجر محمد عمران بھی انگلینڈ جائیں گے کیونکہ محمد عمران کے بھی دونوں کووڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی ہے۔

قواعد کے مطابق دونوں اراکین اب سفر کے اہل ہیں، پی سی بی اب محمد عامر اور محمد عمران کے سفر کے انتظامات کا آغاز کررہا ہے۔

امکان ہے کہ محمد عامر اور محمد عمران اگلے ایک دو روز میں انگلینڈ روانہ ہوں گے اور ڈربی میں قومی ٹیم کو جوائن کرنے سے قبل کووڈ 19 ٹیسٹنگ کے مرحلے سے بھی گزریں گے۔

یہ بھی چیک کریں

پاکستان میں کورونا کے حوالے سے غیر سنجیدہ رویہ باعث تشویش، تحقیق

آغا خان یونیورسٹی اور چائنیز یونیورسٹی آف ہانگ کانگ کی ایک مشترکہ تحقیق کے مطابق …

صرف ’سونگھ‘ کر کورونا وائرس کا سراغ لگانے والے کتے

میونخ: جرمن سائنسدانوں نے سراغ رساں کتوں کو اس انداز سے تربیت دی ہے کہ وہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے