کراچی… کراچی کے انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے میں پاکستان کی سری لنکا کے خلاف بیٹنگ جاری ہے، پاکستان نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ کپتان قومی ٹیم سرفراز احمد نے کہا ہے کہ سری لنکا کیخلاف زیادہ سے زیادہ رنز بنانے کی کوشش کریں گے، ہوم گراو¿نڈ پر پہلی ون ڈے سیریز کھیلنے پر پر جوش ہوں۔پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان کراچی میں قققققہونے والا پہلا ون ڈے بارش کی سبب منسوخ کر دیا گیا تھا، یہ کراچی کی تاریخ میں بارش کے سبب منسوخ ہونے والا پہلا ایک روزہ میچ تھا۔

Pakistan's Sharjeel Khan plays a shot during the World T20 tournament cricket match between Bangladesh and Pakistan at The Eden Gardens Cricket Stadium in Kolkata on March 16, 2016 / AFP / Dibyangshu SARKAR (Photo credit should read DIBYANGSHU SARKAR/AFP/Getty Images)