ہوم / کھیل / شاہد آفریدی کھیلوں کی ترقی کیلئے پنجاب حکومت کے ساتھ کام کرنے کے منتظر

شاہد آفریدی کھیلوں کی ترقی کیلئے پنجاب حکومت کے ساتھ کام کرنے کے منتظر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی لاہور میں کھیلوں کی سہولیات کے معترف ہیں، کہتے ہیں کہ وہ کھیلوں کی ترقی کے لیے پنجاب حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔

شاہد آفریدی نے نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس لاہور میں صوبائی وزیر کھیل رائے تیمورخان بھٹی سے ملاقات کی اور پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس کے علاوہ دیگر کھیلوں کی سہولیات کا جائزہ لیا۔

وزیر کھیل پنجاب رائے تیمور خان بھٹی اور شاہد آفریدی نے کھیلوں کے فروغ کے لیے مل کر کام کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔

صوبائی وزیر کھیل پنجاب رائے تیمورخان بھٹی نے کہا کہ پنجاب میں اسپورٹس کے فروغ کے لیے شاہد آفریدی کے ساتھ مل کر کام کریں گے، عیدالاضحٰی کی تعطیلات کے بعد اہم اعلان کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ شاہد آفریدی ہمارے قومی ہیرو ہیں،ان کی کرکٹ کے لیے خدمات کو یاد رکھا جائے گا،شاہد آفریدی نوجوانوں کے آئیڈیل کھلاڑی ہیں۔

اس موقع پر شاہد آفریدی نے کہا کہ اسپورٹس بورڈ پنجاب نے کبڈی ورلڈ کپ منعقد کروا کر تاریخ رقم کی، کورونا لاک ڈاؤن کے بعد کرکٹ کے حوالے سے اسپورٹس بورڈ پنجاب کے ساتھ کام کروں گا،اسپورٹس سیکٹر میں ہونے والی ڈویلپمینٹ پر حکومت پنجاب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

یہ بھی چیک کریں

محمد عامر کو حارث رؤف کی جگہ انگلینڈ بھیجنے کا فیصلہ

فاسٹ بولر محمد عامر کو حارث رؤف کی جگہ انگلینڈ بھیجنےکے فیصلے کی پاکستان کرکٹ …

دورہ انگلینڈ: کھلاڑیوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کیلئے خصوصی کارڈ جاری

اظہر علی کی قیادت میں پاکستان ٹیسٹ اور بابر اعظم کی قیادت میں ٹی20 اسکواڈ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے