لا ہور … سری لنکا نے ٹی ٹوینٹی سیریز کے آخری میچ میں بھی پاکستان کو 13 رنز سے شکست دے کر دنیا کی نمبر ایک ٹی ٹوینٹی ٹیم کو سیریز میں وائٹ واش کر دیا۔پاکستانی ٹیم 148 رنز کے تعاقب میں 6وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز ہی بنا سکی۔ پاکستان کے اوپنر بلے باز حارث سہیل 52، بابر اعظم 28، سرفراز احمد اور افتخار احمد 17 رنز بنا سکے جبکہ وہاب ریاض نے 10 رنز بنائے۔فخر زمان صفر، عماد وسیم 3 اور آصف علی صرف ایک رن ہی بنا سکے۔سری لنکا کے باولر ہاسارنگا نے اچھی باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 ،لاہیرو کمارانے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور 7 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے۔ سری لنکن بلے باز فرنینڈو 78، پریرا 13 اور داسن شناکا 12 رنز بناکر نمایاں رہے۔
