ہوم / ساؤتھ ایشیا / پاکستان / ”کامیاب نوجوان پروگرام“ نوجوانوں کیلئے ایک ملین ملازمتیں متوقع

”کامیاب نوجوان پروگرام“ نوجوانوں کیلئے ایک ملین ملازمتیں متوقع

اسلام آباد: کامیاب نوجوان پروگرام کے تحت نوجوانوں کیلئے ایک ملین ملازمتیں متوقع ہیں۔یہ پروگرام وفاقی حکومت سمیڈا کے تعاون سے شروع کررہی ہے۔اس حوالے سے یوتھ افیئرز کے ڈیپارٹمنٹ کے حکام عبدالرشید کا کہنا ہے کہ سمیڈا مقامی اور بین الاقوامی طور پرنوجوانوں کےلئے ملازمت کے مواقع تلاش کرے گی، سمیڈا ووکیشنل اینڈ ٹریننگ کابھی حصہ ہوگی اور تکنیکی تربیت پرخصوصی توجہ دی جائے گی۔کامیاب نوجوان پروگرام کا مقصد نوجوانوںکوروزگار کے مواقع دینا ہے۔اس حوالے سے عثمان ڈار کاکہنا ہے کہ اعداد وشمار پر کام کیاجارہا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوںکوفائدہ ہو۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی کا منشور ہی لوگوںکوروزگار دینا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے