ہوم / بین الاقوامی / امریکی پولیس اہلکار سادہ کپڑوں میں ملبوس ہو کر مظاہرین کو گرفتار کرنے لگے

امریکی پولیس اہلکار سادہ کپڑوں میں ملبوس ہو کر مظاہرین کو گرفتار کرنے لگے

امریکا میں پولیس کے اہلکار سادہ کپڑوں میں ملبوس ہوکر مظاہرین کو گرفتار کرنے لگے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی پولیس کی جانب سے حراست میں لینے کے لیےپولیس موبائلوں کی بجائے سادہ گاڑیاں استعمال کی جانے لگیں۔

نیویارک کے علاقے مین ہٹن سے لڑکی کو مشکوک انداز سے گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد سوشل میڈیا پر افواہ پھیل گئی تھی کہ بعض افراد مظاہرے میں شامل 18 برس کی بے گھر لڑکی کو اغوا ءکرکے لے گئے۔

اب پولیس نے بیان جاری کرکے وضاحت کی ہے کہ سیکنڈ ایونیو اورپچیس اسٹریٹ پر جس لڑکی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے، اسے پولیس کیمرے توڑنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

دوسری جانب نیویارک کے میئر بل ڈی بلاسیو نے واضح کیا ہے کہ یہ گرفتاری غلط مقام اور غلط وقت پر کی گئی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

پاکستان میں آزادی اظہار پر قدغن اور صحافیوں پر حملوں پر امریکا کا اظہار تشویش

امریکا نے پاکستان میں آزادی اظہار پر قدغن اور صحافیوں پر حملوں پر تشویش کا …

امریکا کا آن لائن کلاسز کیلئے مزید غیر ملکی طلبہ لینے سے انکار

ٹرمپ انتظامیہ نے ایک اور متنازع فیصلہ کرتے ہوئے آن لائن کلاسز کے لیے مزید …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے