ہوم / تازہ ترین / فوج عمران خان کے ساتھ ہے اس لئے ان کے جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، شیخ رشید

فوج عمران خان کے ساتھ ہے اس لئے ان کے جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، شیخ رشید

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کہتے ہیں وزیراعظم کہیں نہیں جارہے کیونکہ سیکیورٹی ادارے عمران خان کےساتھ کھڑے ہیں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف سے متعلق کہا کہ انہیں شہبازشریف کو پیغام دیا ہے کہ لندن میں مزے کریں، وہ میری پارٹی کے ہیں، وہ آ ئیں گے تو گڈی گڈی کھیلیں گے، ان کا مارچ میں آنے کا ارادہ ہے۔ ایک سوال پر شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف آنہیں رہے اور مریم نواز جا نہیں رہیں۔ حکومت جانے سے متعلق سوال پر وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کوئی تحریک نہیں چلائی گی۔ وزیراعظم کہیں نہیں جارہے کیونکہ سیکیورٹی ادارےعمران خان کےساتھ کھڑے ہیں۔ وزیراعظم کی جانب سے مولانا فضل الرحمان پر غداری کے مقدمے کی بات پر شیخ رشید نے کہا کہ مولانا پر آرٹیکل 6 لگانے کے حامی نہیں ہوں

یہ بھی چیک کریں

6 ہزار ارب کی کرپشن پر وزیر ہو یا پیر فقیر سب رگڑے جائیں گے، شیخ رشید

لاہور: وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ 6 ہزار ارب کی کرپشن پر وزیر ہو …

شیخ رشید نے ریلوے ملازمین کی ایک دن کی تنخواہ کورونا ریلیف فنڈ میں جمع کروادی

لاہور: وزیراعظم عمران خان کو وزیرِ ریلوے شیخ رشید نے ریلوے ملازمین کی جانب سے ایک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے