ہوم / بین الاقوامی / چین سے پاکستان خطرناک وائرس منتقلی کا خدشہ

چین سے پاکستان خطرناک وائرس منتقلی کا خدشہ

سلام آباد: چین سے پاکستان آنے جانے والے لاکھوں افراد کے ذریعے خطرناک وائرس نووال کرونا کی پاکستان منتقلی کے خدشات کے باعث ائیرپورٹس پر خصوصی کاؤنٹر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نووال کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ائیرپورٹس پر خصوصی کاؤنٹر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، چین سے پاکستان آنے جانے والوں کا طبی معائنہ کیا جائے گا، قومی ادارہ صحت نے وائرس کے خطرات سے بچاؤ کے لیے ایڈوائزری جاری کردی ہے۔

چین میں وائرس سے اب تک کئی ہلاکتیں بھی ہوچکی جب کہ علاج دریافت نہ ہوسکا، وائرس سی فوڈ اور جانوروں سے انسانوں میں پھیلا ہے، چین میں پھیلنے والے وائرس سے اردگرد کے ممالک کے بھی متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے کرونا وائرس کی روک تھام کے لئے اقدامات مکمل کرلیے گئے ہیں، ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ وائرس چینی صوبے ہوبے سے شروع ہوا تھا اور اب تک اس کے 440 مریض سامنے آ چکے ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

چین میں کورونا نے پھر سر اٹھا لیا، 101 نئے کیسز رپورٹ

چین میں کورونا وائرس کے مزید 101 کیسز سامنے آ گئے جو کہ گزشتہ ساڑھے …

انڈیا بمقابلہ چین: کیا یہ اکیسویں صدی کا سب سے بڑا ٹکراؤ ہے؟

آپ کو کیا لگتا ہے کہ سنہ 2020 کو تاریخ میں کن وجوہات کی بنا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے