ڈنما رک (ویب ڈیسک)دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ کی فہرست میں ایشیائی ممالک ٹاپ پوزیشن پر جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے۔پاسپورٹ کی درجہ بندی کرنے والی ویب سائٹ ہینلے پاسپورٹ انڈیکس کی جاری کردہ فہرست کے مطابق دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ میں پہلا نمبر مشترکہ طور پر سنگاپور اور جاپان کا ہے۔ طاقتور ترین پاسپورٹ کی فہرست میں فن لینڈ، جرمنی اور جنوبی کوریا کا دوسرا نمبر جب کہ ڈنمارک، اٹلی اور لکسمبرگ تیسرے نمبر پر ہیں۔ اس فہرست میں فرانس، سوئیڈن اور اسپین کا چوتھا نمبر ہے۔ینلے پاسپورٹ انڈیکس کی جانب سے جاری فہرست میں امریکا کا چھٹا نمبر ہے جب کہ بھارت 82 ویں نمبر پر ہے۔ پاکستان اور صومالیہ ایک ساتھ 104 نمبر پر ہیں جب کہ عراق 106 اور افغانستان 107 ویں نمبر پر ہے۔
