ہوم / تازہ ترین / شہباز شریف کہتے ہیں میری بیماری میری مرضی، بلاول عورت مارچ کی قیادت کریں گے، شیخ رشید

شہباز شریف کہتے ہیں میری بیماری میری مرضی، بلاول عورت مارچ کی قیادت کریں گے، شیخ رشید

وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے شہباز شریف میرے دوست ہیں اور ان کا کہنا ہے میری بیماری میری مرضی۔

شہباز شریف کی وطن واپسی سے متعلق سوال پر شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف کا دوست ہوں۔ ان کا کہنا ہے کہ میری بیماری میری مرضی۔ وہ لاہور میں ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں پریس کانفرنس کر رہے تھے۔ شیخ رشید نے کہا کہ میرے دوست شہباز شریف بھی نئے نئے ہیٹ پہن رہے ہیں۔ پتہ نہیں شہباز شریف کہاں سے ایسے ہیٹ لیتے ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا ریلوے میں بہت بڑا مافیا ہے لیکن ہم ان کا مقابلہ کریں گے۔ ملک میں جاری مہنگائی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ہمارا اصل مقابلہ ہی مہنگائی سے ہے۔ عمران خان مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کو شکنجے میں لائیں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم جلد آٹا اور چینی کا بحران پیدا کرنے والوں کو بے نقاب کریں گے لیکن حکومت میں کوئی تبدیلی نہیں آ رہی۔

بلاول بھٹو کی خود پر تنقید کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ بلاول بھٹو کے بیان کو سنجیدہ نہیں لیتا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی میں بڑے پائے کے سینئر سیاستدان بیٹھے ہوئے ہیں۔ کیا سینیئر سیاستدانوں کے مقابلے میں بلاول سیلکٹڈ نظر نہیں آتے؟ شیخ رشید کا کہنا تھا پیپلز پارٹی جتنا مرضی زور لگا لے لیکن پنجاب میں اس کی دال نہیں گل سکتی۔

عورت مارچ کے حوالے سے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ عورت کے موضوع پر بلاول بھٹو بہتر ترجمانی کر سکتے ہیں۔ بلاول بھٹو شاید کل عورت مارچ کی قیادت بھی کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ شاہد خاقان جو چاہے کہیں ایل این جی پر فیصلہ آنے والا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

6 ہزار ارب کی کرپشن پر وزیر ہو یا پیر فقیر سب رگڑے جائیں گے، شیخ رشید

لاہور: وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ 6 ہزار ارب کی کرپشن پر وزیر ہو …

شیخ رشید نے ریلوے ملازمین کی ایک دن کی تنخواہ کورونا ریلیف فنڈ میں جمع کروادی

لاہور: وزیراعظم عمران خان کو وزیرِ ریلوے شیخ رشید نے ریلوے ملازمین کی جانب سے ایک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے