پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والا ٹیست بے نتیجہ رہے گا۔ آج ٹیسٹ کا چوتھا روز تھا لیکن شہر میں وقفے وقفے سے بارش کے باعث میچ اب تک شروع نہیں ہو سکا ہے۔ تیسرے روز کے کھیل میں بھی بارش کی وجہ سے صرف 20 اوورز کا میچ ہو سکا تھا۔ سری لنکن ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ دو روز کے میچ میں سری لنکن ٹیم 5 وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز بنا پائی ہے جبکہ اس نے 92 اوورز کھیلے ہیں۔ ابھی سری لنکا کی پہلی اننگ ہی اختتام کو نہیں پہنچی ہے۔ اب میچ کا صرف ایک روز باقی رہ گیا ہے۔ کل اگر میچ ہو بھی جاتا ہے تو اس بات کا قوی امکان ہے کہ یہ ٹیسٹ میچ بے نتیجہ رہے گا۔ سری لنکا کی ٹیم پاکستان میں دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے دورے پر آئی ہوئی ہے۔ راولپنڈی میں دونوں ٹیموں کے درمیان یہ پہلا ٹیسٹ تھا۔ دوسرا ٹیسٹ کراچی کے نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
اہم عنوانات : کرکٹ
یہ بھی چیک کریں
کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش لیگ کے شیڈول کا اعلان کردیا
لاہور: کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش لیگ کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ افتتاحی میچ تین دسمبر …
کھیلوں میں کرپشن کیخلاف قانون سازی، بل قومی اسمبلی میں پیش
کرکٹ سمیت کھیلوں میں کرپشن کیخلاف قانون سازی کیلیے بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا …