ہوم / یورپ / شام سے چند ہفتے کے اندر فوج نکال لیں گے،امریکی جنرل

شام سے چند ہفتے کے اندر فوج نکال لیں گے،امریکی جنرل

لندن: امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل جوزف وٹیل نے اتوار کو اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پرعمل درآمد کرتے ہوئے شام سے چند ہفتوں کے اندربری فوج کو واپس بلانے کا امکان ہے۔
جنرل وٹیل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امریکی فوج کے انخلاء کے وقت فیلڈ میں امن وامان کی صورت حال کو بہتر بنانا ہوگا۔
عراق کے بارے میں بات کرتے ہوئے جنرل جوزف وٹیل نے کہاکہ وہ سمجھتے ہیں کہ عراق میں امریکی فوج اپنی ذمہ داریاں ادا کرتی رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ جس ملک میں ہمارا مشن مکمل ہوجائے وہاں پر فوج کو مزید ٹھہرانے کی ضرورت نہیں 

Check Also

امریکا اپریل کے اختتام تک شام سے افواج واپس بلا لےگا

دمشق : امریکی ملٹری اپنی تمام افواج اپریل کے اختتام تک شام سے واپس بلانے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے