آپریشن سندور میں بھارت کو فاتح کیوں نہیں قرار دیا، قومی سلامتی کے مشیر اجیت دول عالمی میڈیا پر برس پڑے۔

چنائی میں انڈین انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی مدراس میں منعقدہ کانووکیشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر اجیت دول نے دعویٰ کیا ہمارے برہموس اور دیگر میزائلوں نے پاکستان کے نو بیسز پر حملہ کر کے انہیں نقصان پہنچایا، جبکہ جوابی حملے میں ہمیں کہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ انہوں نے مزید کہا اگر کوئی تباہی ہوئی تو پاکستان کوئی ثبوت، امیج یا تصویر پیش کرے۔ اجیت دول نے عالمی ذرائع ابلاغ سے گلہ کیا کہ انہوں نے بلا ثبوت پاکستان کو فاتح قرار دے دیا ۔
دفاعی ماہرین نے بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دول کے بیان پر تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رافیل اور دوسرے تباہ شدہ لڑاکا طیاروں کے چار پائلٹوں اور دوسرے فوجیوں کو بعد از مرگ تمغے کس وجہ سے دیئے گئے؟ اور اگر بھارت واقعی جنگ جیت رہا تھا تو فوراً جنگ بندی پر کیونکر آمادہ ہوا ۔ گزشتہ برس بھی اعلیٰ بھارتی حکام نے عالمی میڈیا پر الزامات لگائے تھے کہ کینیڈا اور امریکہ میں سکھوں پر قاتلانہ حملوں کی سازش میں بھارت کے خفیہ اداروں کی انوولومنٹ سے معلق بے بنیاد پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے ۔