Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ہومبھارتبنگال میں بی جے پی کا نیا منصوبہ:90فیصد سیاسی تشدد میں مرنے...

ٹرینڈنگ

بنگال میں بی جے پی کا نیا منصوبہ:90فیصد سیاسی تشدد میں مرنے والے مسلمان ہیں، کب تک مندر-مسجد کی کہانیاں سنیں گے؟

بی جے پی کے نو منتخب بنگال صدر سامک بھٹاچاریہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ریاست میں سیاسی تشدد میں 90 فیصد ہلاکتیں مسلمانوں کی ہو رہی ہیں اور اب وقت آ گیا ہے کہ وہ مذہبی نعروں سے آگے بڑھ کر ترقی اور اصلاحات پر غور کریں۔

بھارتی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر بی جے پی 2026 کے ریاستی انتخابات جیتتی ہے تو ریاست میں جمہوریت بحال کی جائے گی. صنعت دوست ماحول بنایا جائے گا اور سابقہ بائیں بازو جماعتوں کے قبضہ شدہ دفاتر انہیں واپس دیے جائیں گے۔

انہوں نے واضح کیا کہ بی جے پی کی مخالفت مسلمانوں سے نہیں بلکہ ان کی غربت اور پسماندگی سے ہے۔ بھٹاچاریہ نے الزام لگایا کہ ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) غیر قانونی بنگلہ دیشی اور روہنگیا افراد کو ووٹر لسٹ میں شامل کر رہی ہے اور اسی بنیاد پر الیکشن کمیشن کی ووٹر فہرست کی جانچ پر اعتراض کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو تعلیم اور اصلاحات کی طرف بڑھنا ہوگا اور صرف مذہبی سیاست پر انحصار کرنے سے کچھ نہیں ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ بنگال کو “ویسٹ بنگلہ دیش” نہیں بننے دیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی کے کارکنوں کو دیہی سطح پر دھمکیاں دی جا رہی ہیں لیکن الیکشن سے پہلے وہ متحرک نظر آئیں گے۔ بھٹاچاریہ نے ماں کالی کی اہمیت کو بھی اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ آج کے حالات میں شکتیاں ہی انتہاپسندی کو روکنے کا ذریعہ بن سکتی ہیں۔

مزید پڑھیں