Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ہومبین الاقوامی خبریںکینیڈا میں نوجوان ٹرینی پائلٹس کے فلائنگ کے دوران سیسنا طیارے آپس...

ٹرینڈنگ

کینیڈا میں نوجوان ٹرینی پائلٹس کے فلائنگ کے دوران سیسنا طیارے آپس میں ٹکراگئے، دونوں پائلٹ ہلاک

کینیڈا کے صوبے مینیٹوبا کے فلائنگ اسکول کے دو ٹرینی پائلٹ چھوٹے سیسنا جہازوں کی لینڈنگ کے دوران آپس میں ٹکرانے سے ہلاک ہوگئے۔

حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں کینیڈین خاتون ٹرینی پائلٹ اور ایک بھارتی اسٹوڈنٹ پائلٹ شری ہری شامل ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق دونوں اسٹوڈنٹ پائلٹ ایک دوسرے کی لوکیشن دیکھے بغیر بیک وقت لینڈنگ کرتے فلائنگ اسکول کے رن وے سے کچھ پہلے ٹکرا گئے جس سے دونوں جہازوں میں آگ لگ گئی ۔

نوجوان بھارتی اسٹوڈنٹ پائلٹ کی لاش واپس بھارت لی جائی جارہی ہے۔ کینیڈین محکمہ ہوابازی نے اس المناک حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

مزید پڑھیں