Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ہومبین الاقوامی خبریںشمالی کوریا میں روسی سیاحوں کی آمد، وونسان ریزورٹ کی افتتاحی رونقیں

ٹرینڈنگ

شمالی کوریا میں روسی سیاحوں کی آمد، وونسان ریزورٹ کی افتتاحی رونقیں

شمالی کوریا کے ساحلی شہر وونسان میں قائم کیے گئے نئے تفریحی مقام کالما ریزورٹ میں روسی سیاحوں کے پہلے گروپ کا استقبال کیا گیا ہے۔ یہ ریزورٹ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن نے حال ہی میں ایک بڑی تقریب میں “عالمی معیار کی سیاحتی منزل” کے طور پر متعارف کرایا۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس منصوبے سے نہ صرف ملکی معیشت کی بہتری کا امکان ہے بلکہ روس کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے میں بھی مدد ملے گی۔ اطلاعات کے مطابق روسی سیاحوں کے لیے ایک ہفتے کے پیکج کی قیمت 1800 ڈالر رکھی گئی ہے۔


بی بی سی کی تحقیق کے مطابق ریزورٹ میں 43 ہوٹلز، واٹر پارک، سینما، تھیٹر اور مہمان خانے شامل ہیں۔ تاہم انسانی حقوق کے اداروں نے جبری مشقت، ناقص خوراک، خواتین کی صحت پر اثرات اور مقامی افراد کی بے دخلی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے مطابق تعمیراتی عمل میں ’شاک بریگیڈز‘ کے مزدوروں سے دن رات کام لیا گیا اور کئی افراد دورانِ کام ہلاک بھی ہوئے۔
ماہرین کے مطابق شمالی کوریا کی سیاحتی خدمات کا معیار دیگر ملکوں کے مقابلے میں کم تر ہے۔اس لیے روسی سیاحوں کی بڑی تعداد کی آمد کا امکان محدود ہے۔ فی الوقت صرف 3روسی ٹریول ایجنسیاں اس مقام کے دوروں کی پیشکش کر رہی ہیں۔

مزید پڑھیں