Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ہومبین الاقوامی خبریںروسی وزیر ٹرانسپورٹ کی برطرفی کے گھنٹوں بعد مبینہ خودکشی، وزارت میں...

ٹرینڈنگ

روسی وزیر ٹرانسپورٹ کی برطرفی کے گھنٹوں بعد مبینہ خودکشی، وزارت میں ایک اور افسر بھی ہلاک

روس کے سابق وزیرِ ٹرانسپورٹ رومن ستارووئیت نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔ چند گھنٹے قبل ہی صدر ولادیمیر پوتن نے انھیں عہدے سے ہٹا دیا تھا۔ ان کی لاش ماسکو کے نواحی علاقے اوڈنتسووو میں ایک کار سے ملی۔ جسم پر گولی کا زخم پایا گیا۔ حکام کے مطابق موت کی تحقیقات جاری ہیں مگر ابتدائی طور پر خودکشی کو ممکنہ وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔
ستارووئیت کو پیر کی صبح برطرف کیا گیا تھا اور ان کے نائب آندرے نکیتن کو قائم مقام وزیر مقرر کر دیا گیا۔ برطرفی کی وجہ واضح نہیں کی گئی البتہ اطلاعات ہیں کہ وہ ریاستی فنڈز کے خردبرد کی تحقیقات میں شامل تھے اور ممکنہ طور پر ان کی گرفتاری متوقع تھی۔
اسی روز وزارت ٹرانسپورٹ سے وابستہ ایک اور افسر، آندرے کورنئیچوک، بھی اچانک دل کا دورہ پڑنے سے دفتر میں انتقال کر گئے۔ دونوں اموات کے درمیان کوئی تعلق ظاہر نہیں کیا گیا۔


ادھر روس میں فضائی سفر میں شدید خلل پیدا ہوا، 485 پروازیں منسوخ، 88 موخر اور 1,900 تاخیر کا شکار ہوئیں۔ حکام نے اس کی وجہ “بیرونی مداخلت” بتائی جب کہ وزارت دفاع نے یوکرینی حملے ناکام بنانے کا دعویٰ کیا۔
دوسری جانب یوکرین کے شہر خارکیف پر روسی ڈرون حملوں میں کم از کم 12 شہری ہلاک اور 90 سے زائد زخمی ہوئے۔ روس نے پچھلے 24 گھنٹوں میں یوکرین پر 101 شاہد ڈرون اور 4 میزائل داغے، جن میں سے یوکرین نے 75 ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا۔
روسی ڈرون حملوں نے یوکرین کی 6 بھرتی دفاتر کو بھی نشانہ بنایا جس سے بھرتی کے عمل میں خلل ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں