Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ہومامریکہٹرمپ کا نوبیل انعام کے حصول کے لئے ناروے کے وزیرخزانہ کو...

ٹرینڈنگ

ٹرمپ کا نوبیل انعام کے حصول کے لئے ناروے کے وزیرخزانہ کو فون

ناروے کے معروف بزنس اخبار ڈاگنس نیرنگس لیو نے ایک دلچسپ انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جولائی میں ناروے کے وزیر خزانہ جینز اسٹولٹن برگ کو ایک غیر معمولی فون کال میں نہ صرف تجارتی محصولات پر بات کی بلکہ کھلے لفظوں میں اپنی خواہش کا اظہار بھی کیا کہ وہ نوبیل امن انعام حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ رائٹرز کے مطابق یہ فون کال اس وقت آئی جب اسٹولٹن برگ اوسلو کی ایک سڑک پر چل رہے تھے۔ دوسری جانب لائن پر خود ٹرمپ موجود تھے اور گفتگو کے دو اہم موضوعات تھے ، محصولات اور نوبیل انعام۔
ٹرمپ کا مؤقف ہے کہ وہ اس اعزاز کے حقدار ہیں بالکل اسی طرح جیسے وائٹ ہاؤس کے ماضی کے چار صدور کو یہ انعام ملا۔ پاکستان، کمبوڈیا اور اسرائیل سمیت کئی ممالک نے امن معاہدوں یا جنگ بندی میں کردار کے باعث ان کا نام نامزد بھی کر رکھا ہے۔


اسٹولٹن برگ کے مطابق فون کال کا بنیادی مقصد اقتصادی تعاون اور محصولات پر تبادلہ خیال تھا۔ جو ٹرمپ کی ناروے کے وزیراعظم جوناس اسٹورے سے ملاقات سے قبل کی گئی۔ اس دوران امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ اور تجارتی نمائندہ جیمیسن گریر بھی گفتگو میں شریک تھے۔
وائٹ ہاؤس اور نہ ہی ناروے کی نوبیل کمیٹی نے اس پر کوئی تبصرہ کیا۔ واضح رہے کہ نوبیل انعام یافتگان کا انتخاب ناروے کی پانچ رکنی کمیٹی کرتی ہے جسے ناروے کی پارلیمنٹ الفریڈ نوبیل کی وصیت کے مطابق نامزد کرتی ہے۔
اخبار کا کہنا ہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب ٹرمپ نے اسٹولٹن برگ کے ساتھ گفتگو میں نوبیل انعام کا ذکر کیا ہو۔ اسٹولٹن برگ ماضی میں نیٹو کے سیکریٹری جنرل کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
دلچسپ امر یہ ہے کہ اس گفتگو کے کچھ ہی دن بعد31 جولائی کو امریکا نے ناروے سے درآمدات پر 15 فیصد محصول عائد کرنے کا اعلان کر دیا بالکل وہی شرح جو یورپی یونین پر نافذ ہے۔ اسٹولٹن برگ کے بقول، اس معاملے پر دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات اب بھی جاری ہیں۔

مزید پڑھیں